انڈیا ایجوکیشن ڈائری کے مطابق «قرآن کیسے سمجھے» سیمینار علیگڑھ یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا ہے۔
قدوانی قرآنی مطالعاتی مرکز کے ڈائریکٹر خلیق احمد نظامی نے افتتاحی تقریب سے خطاب اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اسلامک کالج کے سابق سربراہ ظفرالاسلام اصلاحی نے تقریب سے خطاب میں کہا: قرآن کریم جامعترین منبع ہے جس سے اسلام کی شناخت ممکن ہے اور قرآنی کی شناخت ہر مسلمان کی اولین ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ قرآن ایمان اور روشن ہدایت کی طرف رھنما ہے جو ہر جہالت و نادانی سے بچا سکتا ہے۔
مذکورہ سیمینار مرکز مطالعات قرآن خلیق احمد نظامی کی جانب سے علیگڑھ یونیورسٹی (AMU) میں منعقد کیا گیا ہے۔/