حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

IQNA

حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

7:25 - March 03, 2021
خبر کا کوڈ: 3508976
تہران(ایکنا) سعودی عرب نے زائرین سے کہا ہے کہ اگلے سال حج کے لیے کورونا ویکسین کی شرط لازمی ہے۔

روزنامه «المدینه» لکھتا ہے کہ سعودی وزیر صحت توفیق الربیعه نے کہا ہے کہ اگلے سال حج کرنے کے لیے کورونا ویکسین کی شرط لازمی ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو  مکه، مدینه منوره اور مشعر الحرام وغیرہ کے مقامات کے لیے سال ۱۴۴۲ هجری قمری/۲۰۲۱ میں حج کے دوران اسپرے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

 

الربیعه نے حج کے لیے ویکسنیشن ٹیم کی تیاری پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حج کے خواہشمند تمام افراد کو کورونا ویکسین کے لیے اقدام کرنا لازم ہوگا۔

 

گذشتہ سال حج میں کسی غیر ملکی کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اور محدود تعداد میں صرف سعودی میں مقیم افراد نے حج بجا ایس او پیز کے ساتھ بجا لایا۔/

3957077

نظرات بینندگان
captcha