پاپ نے حشدالشعبی کمانڈر کو خصوصی تحفہ پیش کردیا + تصاویر

IQNA

پاپ نے حشدالشعبی کمانڈر کو خصوصی تحفہ پیش کردیا + تصاویر

7:11 - March 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3508988
تہران(ایکنا) پاپ فرانسیس نے حشدالشعبی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انکے مسیحی کمانڈر کو خصوصی تحفہ پیش کردیا۔

العالم نیوز چینل کے مطابق عیسائی دنیا کے پیشوا پاپ فرانسیس نے عراق کا دورہ شروع کردیا ہے جہاں پہلے دن انہوں نے عراقی سربراہوں سے ملاقات کے علاوہ حشد الشعبی کمانڈر کو بھی خصوصی تحفہ پیش کیا۔

 

پاپ فرانسیس کا ائیرپورٹ پر وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے استقبال کیا جس کے بعد پاپ نے عراقی صدر برهم صالح، اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کی۔

 

ویٹکن کے پاپ نے انوکھے اقدام میں حشد الشعبی کے کمانڈر ریان الکلدانی جو عیسائی ہے انکو حشد الشعبی سربراہ فالح الفیاض، کی موجودگی میں اپنا خصوصی تحفہ پیش کیا۔

 

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر«محمد الحلبوسی» بھی پاپ کے استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

 

الحلبوسی نے پاپ سے خصوصی ملاقات بھی کی.

 

عراقی اسپیکر نے ٹوئٹ کیا ہے: «پاپ کو تمدنوں کی سرزمین، بغداد دارالسلام اور پیغمبروں کی سرزمین ناصریہ اورسرور اولیا کی سرزمین نجف اور موصل و اربیل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔».

پاپ نے حشدالشعبی کمانڈر کو خصوصی تحفہ پیش کردیا + تصاویر

پاپ نے حشدالشعبی کمانڈر کو خصوصی تحفہ پیش کردیا + تصاویر

پاپ اور اسپیکر کی ملاقات

هدیه ویژه پاپ به فرمانده مسیحی حشدالشعبی + تصاویر

3957727

 

نظرات بینندگان
captcha