شامی پادری: شام کے عیسائی نجات کے لیے شهید سلیمانی اور حزب‌الله کے مقروض ہے

IQNA

شامی پادری: شام کے عیسائی نجات کے لیے شهید سلیمانی اور حزب‌الله کے مقروض ہے

8:41 - March 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3508999
تہران(ایکنا) حمص شہر کے کلیسا ام الزنار کے پادری نے کہا ہے کہ حاج قاسم سلیمانی اور حزب‌الله لبنان کی کاوشوں کے ہم مقروض ہیں۔

العهد نیوز کے مطابق حمص شہر کے کلیسا ام الزنار کے پادری زهری خزعل نے شهید قاسم سلیمانی کی خدمات کو شام میں عیسائی کیمونٹی کی نجات میں اہم قرار دیا۔

 

کشیش خزعل نے حزب‌الله کی حمایت کو مسیحیوں کے لیے قابل قدر قرار دیتے ہوئےکہا: ہمیں افتخار حاصل ہے کہ

حزب‌الله اور شهید حاج قاسم سلیمانی کے ساتھ رابطے میں رہیں اور انہوں نے  القریتین کے علاقے سے قیدیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔

 

خزعل کا کہنا تھا: شهید سلیمانی اور انکے حامی مقاومتی فورسز نے مسیحی علاقوں سے داعش کے وجود کو پاک کیا اور پہلی صف میں یہی لوگ دفاعی لائن پر تھے۔

 

خزعل کا مزید کہنا تھا: جب حزب‌الله یہاں پر داخل ہوئی ہمارے ملک کے دفاع کے لیے تو سارے وطن دوست شامی انکے ساتھ مل گیے۔

 

پادری خزعل نے حزب‌الله کو شام اور مسیحیوں کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا: ہم نے انہیں کی مدد سے داعش کو شکست دی اور یہی لوگ ہمارے نجات دہندہ بن کر آئیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ جو لوگ ہماری باتوں سے ناراض ہوتے ہیں انکو بتانا چاہتا ہوں کہ کاش تم اس وقت ہمارے ساتھ ہوتے اور دیکھتے کہ کیسے ان کی مدد سے ہم کامیاب ہوئے۔

 

پادری خزعل نے کہا کہ میں بذات خود ایک سپاہی کے گواہی دیتا ہوں کہ حزب‌الله اور حاجی قاسم نے شام اور مسحییوں کی مدد کی اور انکے وجود سے دہشت گردی کو شکست ہوئی۔

 

کلیسا ام‌الزنار (شهر حمص شام) میں قدیم ترین کلیساوں میں شمار ہوتا ہے. کہا جاتا ہے کہ یہ کلیسا دنیا کا قدیم ترین کلیساوں میں سرفہرست ہے کیونکہ یہ سال ۵۹ میں قایم کیا گیا۔

 

آرتھوڈکس کلیسا کو  (ام الزنار) یا حضرت مريم(س) کے کمربند کا نام دیا گیا ہے جہاں جنگ سے پہلے ہزاروں لوگ اس کو دیکھنے دور دراز سے آتے۔

 

داعش کے آنے کے بعد  حمص سے مسیحی فرار ہونے پر مجبور ہوگیے اور یہ علاقہ دہشت گردوں کے جنگی مرکز کے حوالے سے معروف ہوا۔

 

داعش نے شام کے دیگر شہروں کے علاوہ حمص کو بھی زیر تسلط لایا اور یہاں سے  ۱۰۰ مسیحی گھرانوں کو اغوا کیا تاہم مقاومتی فورسز نے نہ صرف ان علاقوں کو آزاد کیا بلکہ اغوا شدہ افراد کو بھی بازیاب کرایا۔/

3958024

نظرات بینندگان
captcha