بغداد؛ امام موسی کاظم (ع) کے زائرین کے راستے پر دھماکہ

IQNA

بغداد؛ امام موسی کاظم (ع) کے زائرین کے راستے پر دھماکہ

8:22 - March 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509006
تہران(ایکنا) بغداد کے پل «الائمه» پر زائرین امام موسی کاظم (ع) کے قریب دھماکے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

«السومریه نیوز»، کے مطابق بغداد کے پل «الأئمه» کے قریب زائرین امام موسی کاظم(ع) کے قافلوں پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جس میں دس کے قریب لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق بم پھنکنے کے الزام میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

 

نیوز ایجنسی «المعلومه» کے مطابق زائرین امام موسی بن جعفر (ع) کے راستے پر کاظمیہ کے قریب حملہ ہوا ہے جسمیں بعض افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نے دستی بم سے زائرین کو نشانہ بنایا ہے۔

 

«الفرات نیوز» نے بتایا ہے کہ «جسر الائمه» (پل الائمه) کے قریب دستی بم پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

«العهد» نیوز کے مطابق آٹھ افراز زخمی ہوچکے ہیں۔

 

دیگر زرایع کے مطابق دس افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی کی شہادت کی اطلاع نہیں۔

 

العالم نیوز کے مطابق شہادتوں کی بھی اطلاع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پل «الائمه» کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جسمیں شہادتوں کی اطلاع ہے۔

 

اس سے پہلے عراقی وزارت داخلہ نے خبر دی تھی کہ زائرین پر بڑے حملے کو ناکام بنایا گیا ہے.

 

پل الائمه «الاعظمیه» کاظمین- بغداد کو ملاتا ہے اور زائرین حرم حضرت امام موسی کاظم (ع) جانے کے لیے اس کو استعمال کرتے ہیں۔/

3958454

نظرات بینندگان
captcha