روس کی پاکستان کو افغان امن عمل سے متعلق اجلاس کی دعوت

IQNA

روس کی پاکستان کو افغان امن عمل سے متعلق اجلاس کی دعوت

8:48 - March 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509011
پاکستان کو روس نے 18 مارچ کو ماسکو میں ہونے والے افغان امن عمل سے متعلق ’توسیعی کنسورشیم‘ کے اجلاس میں مدعو کیا ہے۔

روسی نیوز وائیر ٹی اے ایس ایس نے افغانستان کے لیے روس کے صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف کے حوالے سے بتایا کہ امریکا، چین، پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کو افغانستان میں پرامن تصفیہ سے متعلق آئندہ توسیع شدہ سہ فریقی مشاورت میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

روس کے صدارتی ایلچی ضمیر کابلوف نے کہا کہ یہ ایک کانفرنس بھی نہیں ہے، یہ مشاورت پر مبنی توسیع کنسورشیم ہے جس میں روس، امریکا، چین اور پاکستان کے علاوہ افغان حکومت کے نمائندوں، سیاست دانوں اور طالبان کے وفد کو بھی مدعو کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha