ماہرین قرآن ایکنا سے: ایران نے کورونا میں بھی قرآنی وحدت پر قابل قدر کام کیا

IQNA

ماہرین قرآن ایکنا سے: ایران نے کورونا میں بھی قرآنی وحدت پر قابل قدر کام کیا

8:50 - March 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509018
تہران(ایکنا) سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ججز نے کہا کہ سیاسی و اقتصادی مشکلات اور کورونا کے باوجود قرآن پر امت کی وحدت کے لیے کوشش قابل تعریف ہے۔

ایران کے سینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک ججز نے کہا کہ  سیاسی و اقتصادی مشکلات اور کورونا کے باوجود قرآن پر امت کی وحدت کے لیے کوشش قابل قدر ہے۔

لبنان سے تجوید کے ماہر طلال المسمار نے ایکنا نیوز سے ادارہ اوقاف و فلاحی امور کی جانب سے مقابلے اور شرکت کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اور اقتصادی مشکلات کے ساتھ کورونا بحران کے حالات میں ایس او پیز کے ساتھ اس قدر معیاری مقابلے کا انعقاد قرآنی خدمات پر عمدہ ثبوت ہے۔

 

«عدو شود سبب خیر اگر خدا خواه» ضرب المثل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کورونا بحران نے ہمیں دوسرے راستے بتائے۔

ماہرین قرآن ایکنا سے:ایران نے کورونا میں بھی قرآنی وحدت پر قابل قدر کام کیا

انکا کہنا تھا کہ مجازی زرایع سے قرآنی صلاحیتوں کو بخوبی ڈھونڈ نکالنے کے طریقے انہیں حالات می بہتر انداز میں ظاہر ہوئے۔

 

المسمار نے کہا کہ مقابلوں میں بعض اوقات انٹر نیٹ کی وجہ سے آواز میں خرابی ظاہر ہوتی تھی جس پر کام یا راہ حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے بعض قاریوں کی جانب سے آن لاین مقابلوں میں شرکت سے انکار کے حوالے سے کہا کہ مقابلوں میں چار سو سے زاید قرآء شریک تھے اور اگر رابطوں پر توجہ دی جائے تو مزید اس میں بہتری لاسکتے ہیں۔

ماہرین قرآن ایکنا سے:ایران نے کورونا میں بھی قرآنی وحدت پر قابل قدر کام کیا

کورونا اور وحدت اسلامی

 

شامی ججز رضوان درویش نے گفتگو میں مقابلوں کے انعقاد کو ایران کی قرآنی خدمات پر دلیل قرار دیا.

 

انہوں نے مجازی دنیا میں مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ حضوری طور پر فزیکل شرکت کے ساتھ مقابلے کی اہمیت زیادہ ہے۔

ماہرین قرآن ایکنا سے:ایران نے کورونا میں بھی قرآنی وحدت پر قابل قدر کام کیا

انہوں نے مقابلوں کے معیار کو اعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تقلید کی قرآت بھی اچھی ہے تاہم کوشش کرنی چاہیے کہ عظیم قرآء جیسے مصطفی اسماعیل اور عبدالباسط کے طرز پر نئے انداز تخلیق کرنی کی کوشش کریں۔

 

رضوان درویش نے کہا کہ مجازی دنیا میں مقابلے بھی فزیکل مقابلوں کی طرح ہے اور اس بہانے سے مقابلوں سے دست برداری مناسبت نہیں۔

 

عراقی جج علی الخفاجی نے مقابلوں کے حوالے سے کہا: اگرچہ  مجازی دنیا میں مقابلے سخت ہیں تاہم مجموعی طور پر ان مقابلوں کا معیار اعلی تھا۔

 

کورونا میں وحدت کی کاوش

 

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں بھی ایران کی وحدت کی کوشش کم نہیں ہوئی اور دوسروں کو بھی ایران کے طرز پر اس طرح کی کاوش کرنی چاہیے جو قرآن کے گرد امت کو یکجا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

 

 

الخفاجی نے کہا کہ وحدت کی کوشش مقابلے کا مثبت پہلو ہے تاہم انٹر نیٹ کی وجہ سے رابطے کی کوالٹی منفی نکات میں شمار ہوتا ہے۔

 

انہوں نے کہ مقابلے کے ماہرین نے تمام نکات کو مدنظر رکھ کر بہترین انداز میں فیصلہ کیا۔

 

الخفاجی نے کہا کہ بعض قرآء نے مجازی فضا میں مقابلے کی وجہ سے دست برداری کی میں کہنا چاہونگا جب ایسے مسائل یا بحران پیدا ہو تو دوسری صورت باقی نہیں رہتی اور انکو اس سے استفادہ کرنا چاہیے تھا۔/

3959168

نظرات بینندگان
captcha