عمرہ پا پابندی عائد کردی گیی

IQNA

عمرہ پا پابندی عائد کردی گیی

8:48 - March 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509023
کورونا میں تیزی کے پیش نظر سعودی حکومت نے عمرہ پر پابندی عائد کردی۔

ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر رمضان المبارک کا آغاز ۱۱ یا ۱۲ اپریل سے ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں توسیع سے   هندوستان، پاکستان اور بہت سے دیگر ممالک کے مسلمانوں کی امیدیں عمرے کے حوالے سے دم توڑ رہی ہیں۔

 

سعودی پروازوں کے حکام کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کو ۱۷ مئی ۲۰۲۱ تک بڑھا دی گیی ہے۔

 

یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمان حج و عمرے کی سعادت سے محروم ہورہے ہیں گذشتہ سال بھی کورونا کی وجہ حج و عمرہ کو محدود کردیا گیا تھا۔

 

سال ۲۰۲۰ میں صورتحال اس قدر خراب تھی کہ سعودی کے اندر موجود افراد بھی حج و عمرے سے محروم ہوگیے تھے کیونکہ تمام مقدس مقامات میں داخلے پر پابندی لگ گئی تھی۔

 

تاہم چار اکتوبر ۲۰۲۰ کو سعودی حکومت نے نرمی کردی جس سے بعض مسلمانوں کو محدود انداز میں حج کی سعادت نصیب ہوئی تھی۔

 

تاہم انگریزی، افریقی اور برازیلی نوع کے کورونا میں تیزی کے پیش نظر فروری ۲۰۲۱ کو سعودی حکومت نے دوبارہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عاید کردی۔

اس سے پہلے سعودی حکومت نے  ۳۱ مارچ ۲۰۲۱ تک پابندی لگائی تھی تاہم اب ۱۷ مئی ۲۰۲۱ تک اس میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔/

3959412

نظرات بینندگان
captcha