قدس یہودی رھنما: زائیونسٹ رژیم کی نابودی تک جدوجہد کریں گے

IQNA

قدس یہودی رھنما: زائیونسٹ رژیم کی نابودی تک جدوجہد کریں گے

8:14 - March 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509034
تہران(ایکنا) یہودی آرگنائزیشن قدس کے سربراہ نے فلسطین کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زائیونسٹ رژیم کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد میں آخری دم تک ساتھ دیں گے۔

الجزیره نیوز کے مطابق ناتوری کارتا آرگنایزیشن جو آرتھوڈکس یہودی کے مخالف ہے اور اسی حوالے یہ تنظیم کام کررہی ہے۔

یسرائیل مایر هیرش نے الجزیره نیوز سے گفتگو میں کہا: ہماری تنظیم زائیونسٹوں کے خاتمے تک فلسطینی حقوق اور سرزمین کے لیے کام کرتی رہے گی۔

 

انہوں نے ناتوری کارتا تنظیم کے بارے میں کہا: ناتوری کارتا گذشتہ صدی کو پولینڈ اور لیتوانیہ کے یہودیوں کی کوشش سے بنی جو زائیونسٹ سسٹم کے مخالف شمار ہوتا ہے اور ہماری تنظیم کے نام کا مطلب ہے مدافعین شہر۔

هیرش نے کہا کہ ہمارے ہزاروں ممبر ہیں اور لاکھوں یہودی زائیونسٹ یہودیوں کے مخالف ہیں۔

 

ناتوری کارتا پر مظالم

ناتوری کارتا فلسطین تنظیم کے پانچ ہزار لوگ قدس کے مرکز میں رہتے ہیں جنکو زائیونسٹ رژیم کے مخالف ہونے کی وجہ سے ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بالکل مسلمانوں کی طرح ان لوگوں پر بھی ظلم کیا جاتا ہے اور انکی پراپرٹی ضبط کی جاتی ہے۔

هیرش نے کہا کہ امید ہے زائیونسٹ رژیم جلد سرنگون ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ زائیونسٹ دنیا اور یہودیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے جو یہودی ہونے کے نام پر ظلم کرتا ہے اور ہم انکو کسی طور یہودی ہی نہیں مانتے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم جھوٹے انتخابات میں شرکت نہیں کریں گے اور ہمارے تعلقات فسلطینی بھائیوں سے مضبوط ہیں اور ہم آپس میں امن و محبت سے رہتے ہیں۔

 

ھیرش کا کہنا تھا کہ مسیحی کے آنے کے بعد ہم سب محبت سے رہیں گے اور یہ الھی وعدہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ یہودی تورات کے پابند ہے اور زائیونسٹ لابی یہودی کے نام پر ظلم کرتی ہے۔

هیرش نے مسجدالاقصی کے حوالے سے کہا: مسجدالاقصی مسلمانوں کا ہے اور تورات کے مطابق یہودیوں کا  مسجدالاقصی میں داخلہ ممنوع ہے اور جو زبردستی  مسجدالاقصی جاتے ہیں انکے لیے سخت سزا مقرر ہے۔

 

هیرش نے کہا کہ ہماری تنظیم ستر سالوں سے زائیونسٹ رژیم کے خلاف مظاہرہ کررہی ہے اور ہم نے مسلمانوں کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

 

 هیرش نے ٹرمپ کی جانب سے قدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا اور ظلم پر اس سے پردہ پوشی نہیں کی جاسکتی ہے۔

 

ناتوری کارتا آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انشاللہ قدس شریف جلد فلسطینی دارالحکومت قرار پائے گا۔/

3959842

نظرات بینندگان
captcha