ماسکو میں افغان امن کانفرنس: شرکاءکا فریقین سے جنگ بندی اور تشدد میں کمی کا مطالبہ

IQNA

ماسکو میں افغان امن کانفرنس: شرکاءکا فریقین سے جنگ بندی اور تشدد میں کمی کا مطالبہ

10:36 - March 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509044
روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں روس، امریکا،چین اور پاکستان نے افغان فریقین سے تشدد میں کمی، جنگ بندی اور امن کے اہم نکات پر فوری بات چیت کرنےکا مطالبہ کیا ہے

روس کی میزبانی میں ہونے والی ماسکو کانفرنس میں طالبان، افغان حکومتی اور سیاسی نمائندوں کے علاوہ امریکی نمائندہ خصو صی زلمے خلیل زاد، پاکستان اور چین کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

کانفرنس میں ترکی اور قطر  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کانفرنس شرکاء کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں طالبان اور افغان حکومتی و سیاسی نمائندوں سے بین الافغان مذاکرات میں اہم نکات، افغانستان میں تشدد روکنے اور فوری جنگ بندی اور افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

248784

 

نظرات بینندگان
captcha