برطانوی حکومت کے اسلامو فوبیا کے خلاف اعتراضات

IQNA

برطانوی حکومت کے اسلامو فوبیا کے خلاف اعتراضات

7:49 - March 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3509047
تہران(ایکنا) درجنوں اسلامی انجمنوں نے دہشت گردی کے خلاف اقدام کے نام پر اسلام فوبیا اقدام کی مخالفت کا اعلان کیا.

عربی ۲۱ نیوز کے مطابق Prevent کے نام پر اسلام مخالف برطانوی حکومت کے اقدام کی مذمت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اس پراعتراضات کیے جارہے ہیں۔

 

روزنامه گارڈین نے لکھا ہے: ۴۵۰ اسلامی شخصیات اور ادارے جنمیں ۳۵۰ مساجد کے امام شامل ہیں جو لاکھوں مسلمانوں کے امام ہیں انہوں نے اس اسلام مخالف پروگرام کی مخالفت کی ہے جس کی سربراہی ویلیام شوکروس کررہا ہے۔

 

شوکروس  سال ۲۰۱۲ سے ۲۰۱۸ تک برطانوی فلاحی اداروں کے سربراہ رہ چکا ہے اور اس دوران انکا رویہ مسلمانوں کے ساتھ کافی سخت تھا۔

 

پروگرام  Prevent کے تحت برطانوی حکومت لوگوں کو مختلف پروگراموں میں دہشت گردانہ سوچ کی وجہ سے روک سکتی ہے۔

 

مذکورہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ  شوکروس کی اسلام دشمنی ثابت ہوچکی ہے اور اس سے دشمنی کے سوا کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔

 

اس وقت برطانیہ میں  ۳ ملین مسلمان رہتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ  سال ۲۰۳۰ تک ۵,۵ ملین تک آبادی پہنچ سکتی ہے۔/

3960596

نظرات بینندگان
captcha