معروف مصری قاری «محمد رفعت» کی نایاب تلاوت دریافت

IQNA

معروف مصری قاری «محمد رفعت» کی نایاب تلاوت دریافت

9:07 - March 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3509071
تہران(ایکنا) قاری «محمد رفعت» کے نواسے نے انکی تیس گھنٹوں پر مبنی تلاوت دریافت کرنے کی خبر دی ہے۔

قاری «محمد رفعت» کے نواسے«هناء حسین رفعت» کا کہنا ہے: استاد رفعت کے ایک مرید نے انکی تیس گھنٹوں پر مبنی تلاوت جو « گرامافون پیج» پر ریکارڑ شدہ تھی پیش کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے دو مہینے کی محنت کے بعد یہ تلاوت اسٹوڈیو میں تیار کرلیا ہے۔

هناء حسین رفعت نے قاری شیخ محمد رفعت کو مصر کی اہم ثقافتی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ انکی نئی تلاوت جلد ریڈیو مصر سے نشر کی جائے گی۔

گرامافون پر محفوظ تلاوت استاد رفعت نے مسجد «فاضل باشا»میں کی تھی جو جمعے کے دنوں کو وہ کرتے رہیں۔

مذکورہ تلاوت دینے والے شخص استاد محمد رفعت کے مریدوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انکے ہمراہ اس تلاوت کو ریکآرڈ کیا تھا.

شیخ محمد رفعت نو مئی ۱۸۸۲ کو قاهره میں پیدا ہوئے اور وہ انیسویں صدی کے معروف قراء میں شمار ہوتا ہے. شیخ رفعت نے دس سال کی عمر میں قرآن مکمل حفظ کیا اور پندرہ سال سے مسجد فاضل بادشاہ قاہرہ میں تلاوت شروع کی اور سال

۱۹۳۴ کو پہلے قاری کے طور پر ریڈیو مصر سے تلاوت شروع کی. شیخ محمد رفعت سال ۱۹۵۰ کو دار فانی سے رخصت ہوگئے۔/

3961635

نظرات بینندگان
captcha