قطر ؛ «کٹارا» ایوارڈ میں سو قاریوں کا مقابلہ

IQNA

قطر ؛ «کٹارا» ایوارڈ میں سو قاریوں کا مقابلہ

11:38 - April 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509082
تہران(ایکنا) قطر کے «کٹارا» ایوارڈ جو رمضان المبارک میں منعقد ہوتا ہے اس کے فائنل مرحلے میں سو قاریوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

قطری اخبار «الرایة» کے مطابق مذکورہ مقابلہ قطر کے ثقافتی مرکز «کٹارا» اور وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے سال ۲۰۱۲ میں منعقد کیا جارہا ہے۔

کٹارا ثقافتی فاونڈیشن کے ڈائریکٹر خالد ابراهیم السلیطی کا اس بارے میں کہنا تھا:مذکورہ مقابلہ «زینوا القرآن بأصوات کم» (قرآن کو اپنی آواز سے زینت بخشیے) کے عنوان سے منعقد ہورہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے بہترین قرآنی ٹیلنٹوں کو سامنے لانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ خواہشمند قرآء دنیا بھر سے یکم اکتوبر ۲۰۲۰ سے اکتیس جنوری ۲۰۲۱ تک کٹارا فاونڈیشن کے ایڈرس www.kataraquran.com پر اپنی تلاوت ارسال کرسکتے تھے۔

 

خالد ابراهیم السلیطی کا کہنا تھا: ۶۲ ممالک سے ۲۰۰۴ قرآء نے فائل ارسال کیا جنمیں سے سو قرآء کو دنیا کے ۳۴ ممالک سے منتخب کیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ فائنل مرحلہ رمضان المبارک کو منعقد ہوگا اور تین مرحلوں میں ٹیلی ویژن پر مقابلے میں پانچ بہترین قرآء کو انعامات دیے جائیں گے۔


السلیطی نے کہا کہ مقابلوں میں چھ بہترین ماہرین انعامات کے لیے قرآء کا انتخاب کریں گے۔


کٹارا فاونڈیشن کے مطابق انعامات کے لیے ڈیڑھ ملین قطری ریال مختص کیا گیا ہے اور پہلی پوزیشن کو پانچ لاکھ ریال، دوسری کو چار لاکھ اور سوم کو تین لاکھ، چوتھی کو دو لاکھ اور پانچویں پوزیشن کو ایک لاکھ ریال انعام دیا جائیگا۔/

 

3961974

.

نظرات بینندگان
captcha