مصری الیوم کے مطابق سعودی وزارت حج نے رمضان میں عمرہ کی اجازت دینے کا حوالے سے گرین سگنل جاری کردیا ہے۔
سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ رمضان میں عمرہ کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گیی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مسجدالحرام کے تمام اسٹاف کو ویکسین لگا دیا گیا ہے اور مسجد النبی و مسجد الحرام میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔
سعودی حکومت نے تمام شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا ویکسین ضرور لگائے اور مسجد الحرام میں رمضان کے حوالے سے شیڈول و ہدایات بھی جاری ہوچکے ہیں۔
مسجدالحرام میں روزانہ دس بار اسپرے ہوگا اور خصوصی سکینر آلات سے بخار میں مبتلا زائرین کا بھی پتہ چلایا جائے گا۔/
3962275