میں سپریم لیڈر اور نصرالله؛ اہم شخیصات میں سرفہرست 2020

IQNA

میں سپریم لیڈر اور نصرالله؛ اہم شخیصات میں سرفہرست 2020

8:55 - April 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3509096
تہران(ایکنا) مسلمانوں کے اہم ترین رہنماوں میں سید حسن نصراللہ اور رھبرمعظم کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔

 
اردن سے شایع ہونے والے جریدے میں پانچ سو موثر ترین شخصیات کا زکر کیا گیا ہے جنکی آواز سنی جاتی ہے۔
 
اردن کے اسٹریٹیجک سنٹر سے شایع ہونے والے میگزین میں۸۲ سالہ بلقیس کو مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانے پر ان افراد میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے دو دیگر افراد کے ہمراہ دھرنا دیا تھا۔ 
 
دھلی نو میں دھرنے میں بہت جلد سینکڑوں دیگر افراد شامل ہوئے اور اس وجہ سے انہیں ٹایم میگزین کے سو بہترین افراد کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
چین کے  الہام ٹوٹی کو اویغور مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانے پر اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو ایک ماہر اقتصا د شمار ہوتا ہے۔
میں سپریم لیڈر اور نصرالله؛ اہم شخیصات میں سرفہرست 2020
 
مغربی ایشیا کے رھنماوں میں ترکی کے رجب طیب اردوغان کو ایاصوفیه میوزیم کی تبدیلی وجہ سے سرفہرست قرار دیا گیا ہے جبکہ سعودی بادشاہ اور اردن کے حاکم بھی شامل ہیں۔
 
سیدعلی خامنه‌ای، مقام معظم رهبری مغربی ایشیا اور عالمی سطح پر اثرات کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو ایک طاقتور مذہبی لیڈر جاناجاتا ہے اور شام و عراق اور یمن میں انکی شخصیت کا گہرا اثر ہے۔
 
سیدحسن نصرالله، کو فوجی کردار اور جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلاء اور  شیعہ سنی میں اہم کردار کے حوالے سے موثر رہنماوں میں جگہ دی گیی ہے۔
 
 
مسلم اسکالروں میں پاکستان کے مفتی محمدتقی عثمانی جنکی اسی سے زاید کتب موجود ہیں انکو جبکہ ایران کے شیعہ عالم دین آیت‌الله العظمی جوادی آملی اور آیت‌الله محمد اسحاق فیاض کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
 
آیت‌الله العظمی جوادی آملی عظیم فلاسفر ہے جو آیت اللہ خمینی اور علامہ طباطبائی کے شاگرد رہ چکے ہیں اور تفسیر میں ماہر شمار ہوتا ہے۔ یہی شخصیت ہے جنہوں نے گورباچوف کا امام خمینی کا خط پہنچایا تھا۔
 
آیت‌الله محمد اسحاق فیاض افغانستان کے معروف عالم دین ہے جو آیت‌الله العظمی ابوالقاسم خویی، کے شاگردوں میں شمار ہوتا ہے۔
 
 
ثقافتی شخصیات میں شام کے کاتب قرآن عثمان طه سرفہرست ہے جبکہ اسپورٹس میں لیورپول اور مصر کے فٹبالر محمد صلاح، جبکہ پاکستان کی ملالہ یوسف زئی، سلمان خان انڈین بازیگر اور سامی یوسف وغیرہ شامل ہیں۔
3962200

 

نظرات بینندگان
captcha