معمر زین‌العاشقین؛ انڈونیشیاء کی افسانوی قاری + تلاوت

IQNA

معمر زین‌العاشقین؛ انڈونیشیاء کی افسانوی قاری + تلاوت

12:04 - April 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509106
تہران(ایکنا)قاری معمر زين‌العاشقين نے جادوئی آواز سے متعدد مقابلوں میں پوزیشن حاصل کی ہے۔

 
حاجی معمر زین‌العاشقین چودہ جون ۱۹۵۴ کو جاوہ کے مرکزی شهر «پمالانگ»(Pemalang) میں پیدا ہوئے اور خوبصورت آواز کی وجہ سے معروف ہوا ہے۔
 
«کیایی حاجی»، «حافظ» اور  «استاد» جیسے القابات سے انہیں یاد کیا جاتا ہے اور
حاجی زین‌العاشقین و حاجیه مؤمنه العفیفه انکے ماں باپ ہیں۔
 
ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے اور ۱۹۸۰ کو ملکی لیول کے مقابلوں میں انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
 
سات سال کی عمر سے وہ معروف ہوئے اور پمالانگ شہر میں منعقدہ ۱۹۶۲ کے مقابلوں میں انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
تلاوت کے دوران لمبی اور طویل سانس کی بدولت انہیں خاص طور پر شہرت ملی ہے۔
 
تحصیلات
معمر نے ابتدائی تعلیم کے بعد شهر کِندال سے اعلی تعلیم حاصل کی جہاں انہوں نے اسلامی یونیورسٹی «سونان کالیجاگا» میں وقت گزارا اور پھر تلاوت کی طرف متوجہ ہوئے، سال
 ۱۹۶۷کو انہوں نے صوبہ  جوگجاکارتا میں جوانوں کے مقابلے میں اول مقام حاصل کیا۔
 
معمر نے اس کے بعد جکارتی کی (PTIQ) یونیورسٹی کا رخ کیا اور ۲۰۰۲ تک وہاں ام القری کے نام سے اسلامی اسکول چلایا جہاں انہوں نے قرآء کی تربیت پر کام کیا۔
 
 
بین الاقوامی کامیابیاں
انہوں نے متعدد مقابلوں میں نام کمایا جنمیں جوگجاکارتا کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور اس کے بعد سال  (۱۹۶۷، ۱۹۷۲، ۱۹۷۳) تک ان مقابلوں میں ٹاپ پر رہے۔ سال ۱۹۷۹ و ۱۹۸۶ بین الاقوامی مقابلوں میں وہ اول رہے۔
 
شاندار تلاوت پر انہیں مختلف ممالک کے دورے کی دعوت ملی، انہوں نے محل راجا حسناه بولکیاه (برونائی)، عرب ممالک اور سال ۲۰۰۹ کو پاکستان جبکہ سال ۲۰۰۴ کو ترکی کا دورہ کیا اور تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔/
ویڈیو کا کوڈ

 

نظرات بینندگان
captcha