سعودی عرب؛ مسجدالحرام میں بغیر اجازت داخلے پر بھاری جرمانہ

IQNA

سعودی عرب؛ مسجدالحرام میں بغیر اجازت داخلے پر بھاری جرمانہ

8:27 - April 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509116
تہران(ایکنا) سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اجازت کے بغیر داخلے پر دس ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

 نیوز ویب سائٹ  «alkhaleejonline.net» کے مطابق  سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلہ کیا گیا ہے.

 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ اور زیارت کے لیے داخل ہونے کے لیے رمضان میں ایس او پیز پر سختی عمل کا فیصلہ ہوا ہے۔

 

 

وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام غیرملکی شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ نماز اور زیارت و عمرہ کے لیے  تمام شرایط اور قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

 

وزارت داخلہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے اور دیگر سیکورٹی ادارے سڑکوں اور راستوں کی سختی سے نگرانی کریں گے تاکہ خلاف ورزی پر افراد کے خلاف کاروائی کرسکے۔/

3963303

نظرات بینندگان
captcha