فرعونوں کے ایمان بارے مصری مبلغ کا جنجال آمیز بیان

IQNA

فرعونوں کے ایمان بارے مصری مبلغ کا جنجال آمیز بیان

10:02 - April 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509120
تہران(ایکنا) مصری مبلغ کے فرعونوں کے ایمان بارے بیان پر سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی۔

مصر کے معروف عالم دین کا فرعونوں کے ایمان بارے بیان پر سوشل میڈیا میں شدید اعتراضات اور جھگڑوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

مصر کی سپریم اسلامی کونسل کے رکن خالد الجندی نے ٹی وی پروگرام «لعلهم یفقهون» جو ٹی وی چینل  (DMC) سے نشر ہوتا ہے اس سے گفتگو میں کہا: ہم اپنے فرعونی اجداد پر فخر کرتے ہیں جو مومن اور خدا کے تسلیم شدہ بندے تھے۔

 

اس بیان پر مختلف طبقوں میں بجث چھڑ گئی ہے۔

 

الجنیدی کا کہنا تھا: ہمارے اجداد نسل «مؤمن آل فرعون» سے تعلق رکھتے ہیں اور ان پر ہمیں فخر ہیں. فرعونوں کے درمیان مومن اور صالح بندے بھی تھے اور جو ان سے متعلق نادرست بیانات صادر کرتے ہیں وہ ہماری تاریخ سے لاعلم ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ولید بن المغیره اور ابوجهل كافر تھے اور حضرت محمد(ص) اور قرآن انہیں اہل جہنم بتاتے ہیں تاہم یہ کہنا کہ قریش کے لوگ کافر تھے درست نہیں کیونکہ انکے درمیان حضرت محمد(ص) بھی موجود ہیں۔

 

الجندی نے کہا: نادان سلفیوں کا کہنا تھا کہ فرعون سارے کافر تھے حالانکہ   قرآن کریم  سوره غافر  آیت ۲۸ میں ایک فرعون کے کفر کی بات کرتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مؤمن آل فرعون قرآنی شخصیت ہے جو فرعون کے خزانہ دار کے چچا زاد تھے اور خدا پر ایمان کا انہوں نے چھپایا ہوا تھا انہوں نے موسی کی جان بچانے کے لیے ایمان کو ظاہر کیا اور اسی لیے شہید ہوگیے اسکا زکر آیات ۲۸ تا ۴۵ سوره غافر میں آیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ حضرت امام علی(ع) اور  حضرت مهدی(عج) کے یاروں میں شامل ہے۔

 

داستان مؤمن آل فرعون، سوره غافر کی اٹھارہ آیات پر مشتمل ہے: «وَقَالَ رَجُلٌ مُؤْمِنٌ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيمَانَهُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ وَقَدْ جَاءَكُمْ بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ رَبِّكُمْ ۖ وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ ۖ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ ۖ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي مَنْ هُوَ مُسْرِفٌ كَذَّابٌ: خاندان فرعون کے مومن فرد جس نے ایمان چھپایا تھا اس نے کہا کیا اس کو مار دوگے جس نے کہا کہ خدا میرا رب ہے۔۔۔۔۔؟ (سوره غافر، ۲۸).

3963390

نظرات بینندگان
captcha