عراقی وزیر اعظم: داعش کے نائب امیر مار دیے

IQNA

عراقی وزیر اعظم: داعش کے نائب امیر مار دیے

10:08 - April 11, 2021
خبر کا کوڈ: 3509122
تہران(ایکنا) مصطفی الکاظمی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے داعش کے نائب امیر کو انجام تک پہنچا دیا۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے داعش کے سیکنڈ امیر کو ہلاک کردیا ہے۔

 

الکاظمی نے انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی کانفرنس سے گفتگو میں کہا: میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائیوں اور اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہوں ۔

 

انکا کہنا تھا: دہشت گردی ایک عالمی بحران میں بدل چکی ہے اور عراق سمیت سب اس پر پریشان ہیں اور بلاشک دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عراق کا کردار نمایاں ہے۔

الکاظمی نے کہا: دہشت گردی پر غلبہ ہمارا مقدر ہے اور عراقیوں کو اس پر فخرکرنا چاہیے کہ پوری دنیا کی نمایندگی میں وہ دہشت گردی سے لڑ رہا ہے۔

 

انہوں نے عراقی فوج، پولیس، حشد الشعبی اور تمام انٹلیجنس فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: انسداد دہشت گردی فورسز کا کردار قابل قدر ہے اور انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔/

3963510

نظرات بینندگان
captcha