اسرائیلی کشتی حملے کی تفصیلات

IQNA

اسرائیلی کشتی حملے کی تفصیلات

9:01 - April 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509138
تہران(ایکنا) زرائع کے مطابق امارات کے فجیرہ پورٹ کے قریب اسرائیلی کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق فجیرہ ساحل پر کشتی جو زائیونسٹ رژیم کی ملکیت بتائی جاتی ہے حملے کا نشانہ بنی ہے۔

 

یو نیوز لبنان کے مطابق اس کشتی پر قیمتی گاڑیاں لدی ہوئی تھی جو ۴۸ گھنٹے پہلے مینا الاحمدی کویت پورٹ سے نکلی اور یہ کشتی  RAY SHIPPING کمپنی کی ملکیت ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کے قریب اسرائيلی تجارتی بحری جہاز پر بھی حملے کی خبر تیزی سے پھیلی اور زرایع کے مطابق ہائپریون نامی اسرائیلی بحری جہاز کے مالک کا نام اونگار ہے  جنہیں اسرائيلی میڈیا میں جہازرانی کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور وہ اسرائيلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے قریبی دوست کہے جاتے ہیں ۔

 

فجیرہ کے قریب اس اسرائيلی کشتی پر خبروں کے مطابق راکٹ سے حملہ کیا جانے کا دعوی کیا گيا ہے ۔

 

 

بر اساس اطلاعات مندرج در پایگاه اینترنتی vesselfinder این کشتی از ساعت ۲۳:۳۰ دیشب به وقت محلی در بندر فجیره لنگر انداخته است.

 

اسرائیلی چینل ۱۲ کے مطابق کشتی کو ایرانی میزائیل سے نشانہ بنایا گیا ہے اور حملے میں کشتی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

 

اسرائیلی حکام نے اب تک اس پر رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ایران کی طرف انگلی اٹھائی جارہی ہے۔

 

برطانوی کشتی رانی نے کہا ہے کہ انکو کشتی پر حملے کا علم ہے اور تمام کشتیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ یہاں سے گزریں۔/

3964349

نظرات بینندگان
captcha