رمضان المبارک میں یمنی عوام کی روزہ داری + تصاویر

IQNA

رمضان المبارک میں یمنی عوام کی روزہ داری + تصاویر

10:22 - April 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3509150
تہران(ایکنا) یمنی عوام سعودی امریکی ہوائی حملوں کے باوجود روزہ داری میں مصروف عمل ہیں۔

یمنی عوام جنگ کے سایے میں بھی سکون سے عبادات، نیکی اور فقراء کی مدد میں سرگرم عمل ہے حالانکہ سعودی تجاوز کی وجہ سے ان دنوں ملک شدید اقتصادی مسائل سے دوچار ہے۔

 

اسی حوالے سے انصاراللہ کے اعلی رھنماحاج ماہرعوید نے درخواست کی ہے کہ مخیرحضرات لبنانی کیمپوں میں موجود یمنیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

 

انکا کہنا تھا: مہاجرکیمپوں میں موجود افراد قحط کی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں اور انکو خوراک اور میڈیکل سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

 

یمنی عوام رمضان کے دیگر مہم کے ہمراہ  هیشٹیگ «#السید_حسین_بدرالدین_الحوثی» کو بھی ٹرینڈ کررہی ہے تاکہ اس یمنی لیڈر کو دنیا کے لیے متعارف کراسکے اور اس مہم میں وہ انکو«پہلا شخص جس نے امریکی آنکھ پھوڑ دیا» جیسی عبارات استعمال کرتے ہیں۔

 

شهید حسین بدرالدین الحوثی نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے نعروں کے ساتھ انکی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم شروع کی یوں انکی دکھتی رگ کو چھیڑا۔

 

یمنی عوام اس رمضان پر مسجد جامع صنعاء میں قرآت قرآن اور عبادت میں بھی سرگرم ہے۔

 

رمضان کے چاند نظر آنے کے ساتھ ہی صنعاء کے لوگ عبادت کے لیے جامع مسجد کا رخ کرتے ہیں اور روحانیت و معنویت کی فضاء قایم ہوجاتی ہے ، یہ یمن کی تاریخی مساجد میں شمار کی جاتی ہے اور یہاں آنے والے سیاح اس مسجد کی سیر ضرور کرتے ہیں۔

 نیچے تصاویر میں آپ مسجد صنعاء کے مناظر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔/

 

3964535

 

نظرات بینندگان
captcha