پاکستان کا مغربی ممالک سے توہین رسالت(ص) کو جرم دینے کا مطالبہ

IQNA

پاکستان کا مغربی ممالک سے توہین رسالت(ص) کو جرم دینے کا مطالبہ

9:57 - April 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3509158
تہران(ایکنا) عمران خان کا کہنا ہے کہ هولوکاسٹ کی طرح توہین نبی اکرم(ص) کو بھی جرم قرار دیا جائے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دنیا میں بسنے والے انتہاپسند جو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانات کے ذریعے1.3 ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہم مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے سب سے زیادہ محبت اور ان کی عزت کرتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہم اس قسم کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں بسنے والے انتہا پسند سیاستدان  آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں اخلاقی طور پر اس قدر گر چکے ہیں کہ وہ 1.3 ارب مسلمانوں سے ان کی دل آزاری پر معافی بھی نہیں مانگتے، ہم ایسے انتہاپسندوں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا میں مغربی ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہولوکاسٹ پر منفی تبصروں پر قانونی پابندیاں لگائیں وہ اسی معیار پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے لیے بھی سزائیں نافذ کریں۔

3965248

 

نظرات بینندگان
captcha