شام میں صدارتی انتخابات کا اعلان

IQNA

شام میں صدارتی انتخابات کا اعلان

9:03 - April 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509164
تہران(ایکنا) شامی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ بیس مئی کو ملک سے باہر صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

رشیا الیوم کے مطابق شامی پارلیمنٹ کے سربراہ «حموده صباغ» نے صدارتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور انکا کہنا تھا: شیڈول کے مطابق ملک سے باہر ووٹنگ (بیس مئی) اور ملک کے اندر (۲۶ مئی) کو ووٹنگ ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن کے لیے امیدوار آج بروز پیر انیس اپریل سے نام اندراج کرواسکتے ہیں اور دس دن تک سلسلہ جاری رہے گا۔

 

صباغ  نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے گفتگو میں مزید کہا کہ شامی انتخابات میں یہ ایک تاریخی الیکشن ہوگا جس کی بہت اہمیت ہے۔

 

شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شامی عوام اور ملک سے باہر شامیوں سے درخواست کی کہ وہ صدارتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں۔/

3965530

نظرات بینندگان
captcha