زائیونسٹ وزیر جنگ کا حزب‌الله لبنان کو للکار

IQNA

زائیونسٹ وزیر جنگ کا حزب‌الله لبنان کو للکار

11:07 - April 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3509175
تہران(ایکنا) اسرائیلی وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ نے خطرہ ایجاد کیا تو انکو انکو سخت انجام دیکھنا ہوگا۔

القدس نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹس نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کوشش کررہی ہے کہ جدید طریقوں سے اسرائیل کی سیکورٹی کے لیے مسائل پیدا کرے، انکا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی ایسی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔

 

بنی گانٹس نے مقبوضہ شمالی علاقوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ اسرائیلی فورسز تمام علاقوں میں مکمل طور پر دفاع کے لیے تیار ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ہم ہر خطرے کا مقابلہ کریں گے اور اگر حزب اللہ نے اسرائیل کو خطرے میں ڈالنا چاہا تو اسکے بھاری نتائیج کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

انکا مزید کہنا تھا: ایران اس وقت حزب‌الله کا حامی ہے اور وہ دیگر جنگی گروپوں کی معاونت کررہا ہے اور دوسری جانب وہ ایٹمی طاقت بننے کی بھی کوششوں میں مصروف ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اسرائیل اپنے حلیف ممالک اور امریکہ کے ساتھ پوری کوشش کرے گا کہ تاکہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روک دیں۔/

3966092

نظرات بینندگان
captcha