اردو بولنے والوں کے لیے «اقرأ» قرآنی مقابلہ + تصاویر

IQNA

اردو بولنے والوں کے لیے «اقرأ» قرآنی مقابلہ + تصاویر

10:46 - April 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3509191
تہران(ایکنا) سحر ٹی وی نے رمضان کے حوالے سے دنیا بھر کے اردو اسپیکنگ کے لیے اقرآء قرآنی مقابلہ شروع کیا ہے۔

مذکورہ حسن قرآت مقابلہ یکم رمضان سے  سحر اردو  چینل پر ہر روز سات سے آٹھ بجے ایرانی وقت کے مطابق نشر کیا جاتا ہے۔

 

سحر چینل کے مطابق مقابلہ مصطفی روستائی نے تیار کیا ہے اور احمد سراج پروڈیوسر جب کہ احمد سراج نظارت جبکہ کمپئیرنگ باقر رضا کاظمی کررہا ہے۔

 

«عزادار عباس»،  دھلی سےوقف و ابتدا کے جج، «ابرار حسین» تہران سے تجوید ، «محمد وجاهت رضا» اسلام آباد سے صوت اور  سید‌صداقت علی، لندن سے لحن کے شعبے میں جج منٹ کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔

 

مقابلے چوبیس راتوں تک مقدماتی، پانچ رات سیمی فاینلز اور آخری رات فاینل کے مرحلے میں ہوں گے جبکہ آخر میں تین پوزیشن ہولڈرز کا انتخاب ہوگا اور اول آنے والے کو دو ہزار یورو، سیکنڈ کو پندرہ سو یورو اور سوم کو ہزار یورو انعام دیا جائے گا۔

 

مقابلوں میں هر روز ایک ایرانی قاری اعزازی تلاوت کریں گے اور اسی حوالے سے پہلے دن قاری کریم منصوری نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔/

 

3966914

نظرات بینندگان
captcha