حماس نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دے دیا

IQNA

حماس نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دے دیا

12:02 - April 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509195
تہران(ایکنا) غزہ کی حماس تنظیم نے استقامتی گروپوں سے کہا ہے کہ وہ دشمن کے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے تیار رہیں۔

رشیا الیوم نیوز کے مطابق تحریک فلسطین کی جہادی تنظیم حماس سے غزہ میں استقامتی گروپوں سے کہا ہے کہ وہ قدس میں مظاہرے جاری رکھیں اور دشمن کے خلاف اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیار رہیں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں جہادی تنظیمیں بھرپور جواب کے لیے ہر تیار رہیں اور دشمن کے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے آمادہ رہیں۔

 

حماس کا کہنا ہے کہ قدس کے مرکز میں ہم آمادہ ہیں اور مسجد الاقصی میں نماز کے لیے ہماری تاکید جاری رہے گی۔

 

حماس نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ مسجد الاقصی میں نماز کے لیے جائیں اور روکنے کی صورت میں چیک پوسٹوں کے سامنے نماز ادا کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شہدا ور اسیروں کے نقش قدم پر اسرائیل سے مقابلے کے لیے پرعزم ہیں اور کسی طرح سے کوتاہی نہیں کریں گے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس کے باسیوں نے ثابت کیا کہ قدس فلسطین کا دل ہے اور زائیونسٹ دشمن کا قدس پر قبضے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔/

3967129

نظرات بینندگان
captcha