برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما کا مسلمانوں کی توہین

IQNA

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما کا مسلمانوں کی توہین

10:52 - April 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509208
تہران(ایکنا) مسلمانوں کی افطار پارٹی سے زائیونسٹ لابی کے ایما پر شرکت سے انکار کو مسلمانوں نے توہین آمیز قرار دیا۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کیراسٹارمر نے برطانیہ میں زائیونسٹ لابی کے ایما اور دباو پر مسلمانوں کی افطار پارٹی سے شرکت کرنے سے انکار کیا جو ایک اسلامی مرکز کے تعاون سے اہتمام کی گیی تھی۔

 

افطار پارٹی کے منتظمین نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مسلمان فلسطین میں غصب شدہ سرزمین کی کجھوروں کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیل وہاں سے تیار کررہا ہے ، اس ٹوئٹ کے بعد یہودی لابی سے اسٹارمر کو افطار پارٹی میں شرکت سے روک دیا۔

 

الاقصی فرینڈ فاونڈیشن (FOA)  جس کا ہیڈکوارٹر برطانیہ میں ہے انہوں نے اسٹارمر پر یہودی لابی اور فلسطین مخالف ہونے کا دعوی کیا ہے۔

مذکوہ تنظیم کے دستخطی مہم میں کہا گیا ہے: ہم اس بات پر تشویش کا اظھار کرتےہیں کہ اسٹارمر بطور نمایندہ لیبرپارٹی افطار پارٹی سے انکار کرکے انہوں نے مسلمانوں سے تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

مہم میں واضح کیا گیا ہے: «ہم چاہتے ہیں کہ کہ لیبر پارٹی واضح کریں کہ وہ عدالت کے طلبگار اور فلسطین کے حق مانگنے والوں کو کمزور کیوں کررہی ہے».

 

مذکورہ افطار پارٹی ہر سال رمضان میں منعقد کی جاتی ہے اور اسکا سلسلہ رمضان پروجیکٹ سال ۲۰۱۳ سے شروع ہوا ہے جسمیں فری افطار پارٹی منعقد کی جاتی ہے اور اس میں تمام ایسے افراد جنکے گھر نہیں انکو فری میں پیک خوراک دیا جاتا ہے۔/

3967568

 

نظرات بینندگان
captcha