بحرین؛ جمعہ غیض پانچ ہفتوں سے جاری

IQNA

بحرین؛ جمعہ غیض پانچ ہفتوں سے جاری

11:47 - May 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509235
تہران(ایکنا) جیلوں میں قید بیگناہ اسیروں کی آزادی کے لیے مسلسل پانچویں جمعہ کو بحرینوں نے مظاہرہ کیا۔

العالم عربی نیوز کے مطابق بحرینی ایکٹویسٹوں نے جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کے لیے جمعہ کو جمعہ غیض کے عنوان سے مظاہرہ کیا۔

 

 

سوشل ایکٹویسٹوں نے آل خلیفہ کے مظالم اور بیگناہوں سے ہمدردی کے لیے بحرینی عوام کی کوشش اور اسقامت کو قابل قدر قرار دیا۔

 

بڑے مظاہرے

 

سوشل ایکٹویسٹوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا بحران میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ وسیع کریں۔

 

گذشتہ ہفتوں کو مظاہروں پر آل خلیفہ فورسز کی جانب سے پرتشدد کارروائی بھی کی گیی تاکہ مظاہروں کا سلسلہ روک سکے۔

بحرین؛ جمعہ غیض پانچ ہفتوں سے جاری

بحرینی جیلوں میں قیدیوں کی جانوں کو کورونا سے شدید خطرہ در پیش ہیں اور اسی وجہ سے  عباس مال الله، نامی قیدی چھ گذشتوں دنوں انتقال کرچکا ہے۔

 

انسانی حقوق تنظیموں کی تشویش

انسانی حقوق کی تنظیموں نے قیدیوں سے رابطوں کے معطلی پر تشویش کا اظھار کیا ہے۔ مذکورہ تنظیموں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو ان کے رشتہ داروں سے ملنے نہ دینا باعث تشویش ہے، مذکورہ اقدام کورونا کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

 

 

دوسری جانب وزیر داخلہ بحرین نے جیلوں میں کورونا موجودگی سے انکار کیا ہے اور اسی طرح درجنوں قیدیوں کو ہڑتال کے بعد نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

 

ادارہ عفو بین الملل کا کہنا ہے: دس سال عوامی قیام کے بعد رژیم کے سسٹمیٹک مظالم میں اضافہ ہوا ہے اور ہر طرح کی آزادی رائے پر قدغن لگایا گیا ہے۔/

3969135

 

نظرات بینندگان
captcha