سعودی عرب؛ کورونا نے تیرہ مساجد بند کردیا

IQNA

سعودی عرب؛ کورونا نے تیرہ مساجد بند کردیا

7:54 - May 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509302
تہران(ایکنا) وزارت امور اسلامی کے مطابق کورونا میں تیزی کے پیش نظر مختلف علاقوں کی تیرہ مساجد کو بند کردیا گیا۔

وزارت امور اسلامی نے کہا ہے کہ چھ مختلف علاقوں مین تیرہ مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں نمازیوں میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

گذشتہ تین مہینے کے دوران اب تک مجموعی طور پر بارہ سو کے قریب مساجد کو بند کردیا گیا ہے البتہ گیارہ سو سے زاید مساجد کو اسپرے اور صحت کے وسائل سے لیس کرنے کے بعد دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔

 

وزارت تبلیغات و امور اسلامی کے مطابق قصیم، ریاض، عسیر، نجران، جازان اور الشرقیه میں آٹھ مساجد کو بند کیا گیا ہے جبکہ ریاض و عسیر قرار کے پانچ مساجد کو دوبارہ کھولنے کی اجازت مل چکی ہے۔

 

وزارت امور اسلامی کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور سوشل ڈیسٹنسنگ کے علاوہ ماسک لازمی ہے اور کسی مشکوک کیس کے حوالے سے فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔/

3971684

نظرات بینندگان
captcha