اسرائیل کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک, اقوم متحدہ اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے

IQNA

دارالعلوم دیوبند :

اسرائیل کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی تشویشناک, اقوم متحدہ اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے

22:56 - May 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509338
تہران (ایکنا) عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے اپنی مذمتی بیان کہا کہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل نے جس وحشیانہ تشدد کا مظاہرہ کیا ہے وہ حد درجہ انسانیت سوز اور کھلی دہشت گردی ہے ۔

سیاست نیوز کے مطابق عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے اپنی مذمتی بیان کہا کہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل نے جس وحشیانہ تشدد کا مظاہرہ کیا ہے وہ حد درجہ انسانیت سوز اور کھلی دہشت گردی ہے ۔اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ خواتین کی آبرو ریزی ،معصوم بچوں کا قتل عام اورمسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر اقوام متحدہ کا خاموش رہنا واضح ناانصافی ہے ۔دارالعلوم دیوبند ان تمام انسانیت سوز واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہے ۔دارالعلوم دیوبند کے قائم مقام مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی نے جاری اپنے بیان میں کہاکہ دنیا میں حقوق انسانی کا ڈنکا پیٹنے والی نام نہاد تنظیمیں اور با اثر ممالک کی خاموشی حد درجہ باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور معصوم و نہتے فلسطینی ظلم و تشدد کا شکار بنائے جا رہے ہیں ۔ اسرائیلی افواج فلسطینی بستیوں پر بمباری کرنے سے دریغ نہیں کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ہند اور دنیا کے تمام انصاف پسند بالخصوص مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس وحشیانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں سے معصوم فلسطینیوں کو نجات دلانے کیلئے حق و انصاف اور انسانیت کے نام پر اجتماعی آواز بلند کریں اور اسرائیل کے جبر و تشدد کے سد باب کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔

 

نظرات بینندگان
captcha