حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد سركار حيدر نجفي دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے

IQNA

نوگاواں سادات:

حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد سركار حيدر نجفي دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرگئے

20:40 - June 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509492
تہران (ایکنا) حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سيد سركار حيدر نجفی طاب ثراہ کی دینی ، ملی و سماجی خدمات لا ئق ستائش ہیں وہ علم کا خزانہ اورعظیم شخصیت کے مالک تھے۔ مذہبی شخصیات کا اظھار غم

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 6/ جون 2021 عیسوی  میں حجة الاسلام والمسلمين مولانا سيد سركار حيدر نجفي  نور اللہ مرقدہ بھی اپنے مقررہ وقت پر  اپنے رب کےحکم کا اتباع کرتے ہوئے اس دار فانی سے دار بقا کی طرف  کوچ کرگئے۔   یہ خبر منٹوں میں دنیا کے گوشے گوشے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ ہر شخص   بڑے افسوس کے ساتھ اس خبر کو پڑھ رہا  اور سن رہا  ہوگا  اور  دوسروں کو بتا رہا ہوگا۔
در حقیقت عالِم دین کی موت ایک عالم کی موت  ہے اگر ایک عالم دین دنیاء سے رخصت ہو جاتا ہے تو اس علاقہ کی عوام اس عالِم کی موت کے باعث علمی روشنی سے محروم ہو جاتی ہے چنانچہ عالم کی موت ایک ایسی مصیبت ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہےاور ایسا نقصان ہے جو پورا نہیں ہوسکتا۔

عالم کی موت سے علم اٹھ  جاتا ہے یعنی انسانیت ان کی برکات اور فیوضات سے محروم ہوجاتی ہےجو دنیا میں عالم کی موجودگی کے باعث انہیں میسر تھیں۔ ایسی ہی محرومی کا سامنا نوگاواں سادات کی عوام کو ہوا   جب حجة الاسلام والمسلمين مولانا سيد سركار حيدر نجفی مرحوم  نے داعی اجل کو لبیک کہا اور اپنے پیچھے سیکڑوں  لوگوں کو اشکبار کر دیا۔ مولانا مرحوم ایک ایسی شخصیت تھے کہ جس کے شجر سایہ دار تلے پہنچ کر ہر کس وناکس راحت وسکون پاسکتا تھا  مولانا مرحوم کی شخصیت ایسی دل نواز، حیات افروز اور ایسی باغ وبہار تھی کہ جس کی خصوصیات کو ایک مختصر تحریر میں سمونا مشکل ہے حجة الاسلام والمسلمين مولانا سيد سركار حيدر نجفی طاب ثراہ  کی دینی ،  ملی و  سماجی خدمات لا ئق ستائش ہیں  وہ علم کا خزانہ اورعظیم شخصیت کے مالک تھے انکا سانح ارتحال ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ بہرحال ان کے جانے کا صدمہ ہر اس شخص پر بجلی بن کرگرا ہو گا جوان کی شخصیت سے واقف ہے۔ مولانا مرحوم کے جنازہ میں سیکڑوں ہندو مسلم غمخواروں نے شرکت کی اور صبح دس بجے نوگاواں سادات میں سپرد خاک کردیا گیا۔  

مختلف شخصیات نے افسوس کا اظھار کرتے ہوئے دعا کی کہ رب کریم  ان کے تمام  پسماندگان  خصوصا ان کے فرزند شمس صاحب کو صبر جمیل و اجر جزیل عطاء فرمائے۔ مرحوم  کو اپنی آغوش رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کو جوار معصومین میں جگہ عنایت فرمائے۔ آمین  تمام مومنین سے نماز وحشت قبر اور سورہ فاتحہ کی گزارش ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha