ترکی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن قزاقستان میں دوبارہ شایع

IQNA

ترکی زبان میں ترجمہ شدہ قرآن قزاقستان میں دوبارہ شایع

9:14 - June 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509546
تہران(ایکنا) ترکی زبان میں (دوره قره‌خانیان) مین ترجمہ شدہ نسخہ شهر ترکستان میں دوبارہ شایع کیا گیا ہے۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق جنوبی قزاقستان کے شہر ترکستان جس کو شهر «یسی» کہا جاتا ہے یہاں پر ترکی زبان میں استفادے کے لیے دوبارہ شایع کیا گیا ہے۔

 

اس نسخہ کو «نسخه استنبول» کہا جاتا ہے جس کا اصل نسخہ استنبول میوزیم میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

 

کانفرنس جو ترک بین الاقوامی اکیڈمی (مرکز تحقیقات نورسلطان) اور احمد یسوی یونیورسٹی، بین الاقوامی یونیورسٹی ترکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی، اسمیں اس نسخے کی رونمائی کی گیی۔

مذکورہ کانفرنس «ترکستان،  ترک دنیا کا معنوی دارالخلافہ» کے عنوان سے منعقد ہوئی جسمیں اس شہر کی ثقافتی شناخت پر مباحثے ہوئے۔

 

کانفرنس میں ترک صدر طیب اردگان اور قزاقستان فاونڈیشن کے بانی نورسلطان نظر بایوف کا مقدمہ پڑھا گیا، اس نسخے کو ترک محققین کے تعاون سے ترجمہ کیا گیا ہے۔

 

 اس نسخے کو احمد یسوی میوزیم ترکستان کو پیش اور اس کے تعارف کے حوالے سے  ترکی میں مختلف کانفرنسز منعقد کیے جائیں گے۔/

3976992

نظرات بینندگان
captcha