مسلمان قرآن سے اپنارشتہ مضبوط کریں

IQNA

مفتی عبدالباطن نعمانی بنارسی:

مسلمان قرآن سے اپنارشتہ مضبوط کریں

18:10 - June 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3509554
تہران (ایکنا) بنارس میں تفسیر قرآن کے موقع پر مفتی شہر بنارس کابصیرت افروز خطاب ،قرآن کوسمجھ کر پڑھنے اوراس پرعمل کو لازم قرار دیا۔

ہندوستان اردو ٹایمز کے مطابق قرآن مکمل دستور حیات ہے ،زندگی سے لے کر موت تک کے حالات کی رہنمائی قرآن میں اللہ رب العزت نے کیاہے ،مذکورہ خیالات کااظہار معروف عالم دین مفتی شہر بنارس مفتی عبدالباطن نعمانی نے مسجد اہل بیت محلہ قطبن شہید میں تفسیر قرآن کے آغاز کے موقع پر کیا ،مفتی شہر بنارس نے قرآن کوسمجھ کر پڑھنے پرزور دیا ،انہوں نے کہا ،قرآن کریم میں جگہ جگہ پراللہ تعالی نےقرآن کو سمجھنے کاحکم دیاہے ،مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے مناظراسلام مولانا آصف صاحب نے قرآن کی عظمت پر بصیرت افروز خطاب کیا ،جبکہ مفتی شہر بنارس کی سرپرستی میں نوجوان متحرک عالم دین مولانا عبداللہ شاہد بنارسی نے سورہ فاتحہ کی تفسیر کرآغاز کیا ،مفتی شہر بنارس مفتی عبدالباطن نعمانی کی رقت آمیز دعاپرمجلس کااختتام ہوا ،

 

نظرات بینندگان
captcha