دنیا کے قدیم قرآنی نسخوں پر نظر + تصاویر

IQNA

دنیا کے قدیم قرآنی نسخوں پر نظر + تصاویر

9:53 - June 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3509558
تہران(ایکنا) قدیم ترین قرآنی نسخوں کے بارے میں متعدد آراء موجود ہیں تاہم انکی جذابیت اور خصوصیتیں بلاشک منفرد ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق قرآن جو مسلمانوں کے نزدیک مقدسات میں شامل ہے رسول اکرم حضرت محمد(ص) پر وحی ہونے کے بعد اسکی کتابت کی ضرورت محسوس ہونے لگی کیونکہ حفظ پر اطمینان نہ تھا کہ اس کو بغیر غلطی کے حفظ باقی رہ سکتا۔

 

 لہذا رسول اکرم وحی کے بعد خاص افراد کو وہ آیات بتاتے جو انکو لکھتے، ان افراد کو «کُتّاب وحی» پکارا جانے لگا۔

 

رسول گرامی کے بعد خلافت عثمان کے زمانے میں انہوں نے ان نسخوں کی جمع آوری کا حکم دیا اوراس طرح منظم انداز میں قرآن جمع ہوا۔

 

اس بارے میں کہ موجود قرآنی نسخوں میں سے کونسا نسخہ سب سے قدیم ہے مختلف آراء موجود ہیں،

وب‌سایت The Oldest کے مطابق سات پرانے نسخوں کو قدیم نسخوں کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

 

۷-  نیلا یا بلیو قرآن

اس قرآن کی کتابت نویں صدی کے آخر سے دسوین صدی کے آوایل تک کا اندازہ لگایا جاتا ہے، خط کوفی میں لکھا یہ نسخہ تیونس شہر کے قومی میوزیم میں موجود ہے۔

 

قدیمیترین قرآن‌های جهان + تصاویر

اس نسخے کے ۶۷ صفحات تیونس کے رقادہ شہر کے آرٹ گیلری، ایک صفحہ کیلفورنیا کے لاس انجلس میوزیم میں رکھا گیا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نسخہ تیونس کے قیروان مسجد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

 اس نسخے کے صفحات کو سونے کے پانی سے لکھا گیا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ مسیحی ایمپایر سے متاثر ہوکر سونے کے پانی کا استعمال کیا گیا ہے، سال ۲۰۱۲ اور ۲۰۱۳ کو اس کے کچھ صفحات نیلامی میں پیش کیا گیا کہ اس کے ایک صفحے کو ۸ لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

 

۶- قرآن کوفی سمرقند

 

تحقیقات کے مطابق گذشتہ چند عشروں میں تصور یہ پایا جاتا تھا کہ قرآن کوفی سمرقند دنیا کے قدیم ترین نسخوں میں ٹاپ پر ہے۔

ہاتھ سے لکھی تاریخ کے مطابق  ۵۹۵ سے ۸۵۵ صدی لکھا ہے کہ جسمیں کافی فاصلہ ہے۔ اس کے باوجود اکثر محققین کی نظر میں اس قرآن کو آٹھویں یا نویں صدی میں لکھا گیا ہے۔

خط کوفی کا لکھا یہ نسخہ اس وقت هشت امام میوزیم، ازبکستان کے شهر سمرقند میں موجود ہے۔

 

قدیمیترین قرآن‌های جهان + تصاویر

اس نسخے کو خاص احترام حاصل ہے کیونکہ یہ عقیدہ بعض لوگوں میں پایا جاتا ہے کہ یہ نسخہ بذات خود خلیفہ سوم عثمان کے توسط سے سال ۶۵۱ میں تیار کیا گیا ہے۔

 

۵- نسخه خطی توپ‌قاپی

 

خط کوفی سمرقند کی طرح توپ قاپی نسخے کو بھی قدیم نسخوں میں سرفہرست شمار کیا جاتا ہے تاہم تحقیق کے مطابق اس نسخے کو دیگر نسخوں سے ایک صدی قبل قرار دیا گیا ہے۔

 

قدیمیترین قرآن‌های جهان + تصاویر

اس نسخے کو آٹھویں صدی میں تیار کیا گیا ہے خط کوفی میں لکھا یہ نسخہ اس وقت استبول کے توپ قاپی میوزیم میں موجود ہے۔

 

سمر قند نسخے کی مانند اس نسخے کو بھی خلیفہ سوم سے منسوب شمار کیا جاتا ہے تاہم محققین کے مطابق یہ نسخہ اس نسخے سے ایک صدی بعد کا ہے۔

 

۴- Codex Paris-Metropolitan

 

Codex Parisino-Petropolitanus  نسخہ جس کے ۹۸ صفحات موجود ہیں ساتویں یا آٹھویں صدی سے متعلق بتایا جاتا ہے۔ اس نسخے کو مصر کے شہر فسطات کی ایک مسجد سے کشف کیا گیا ہے، اس نسخے کے ستر صفحات فرانس کے شہر پیرس کی قومی لایبریری میں موجود ہے۔

قدیمیترین قرآن‌های جهان + تصاویر

آٹھارویں صدی میں ناپلیون کے سفر کے دوران فرنچ محقق ژان ژوف مارسل نے اس کے کچھ اوراق کی خریداری کی۔

 تحقیق میں معلوا ہوا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ نسخہ شام میں لکھا گیا ہے اور خط حجازی میں لکھا ہوا ہے۔

 

۳- نسخه خطی صنعاء

 

بعض دیگر کا خیال ہے کہ صنعا نسخہ قدیم نسخوں میں شمار ہوتا ہے۔ پہلی بار سال ۱۹۷۲ کو مسجد صنعا کی مرمت کے وقت اس نسخےکو دریافت کیا گیا جو کافی بوسیدہ حالت میں ملا تھا۔

 

قدیمیترین قرآن‌های جهان + تصاویر

اس نسخے کو سال ۱۹۸۱ میں دوبارہ ترمیم کے لیے یمن کے آرکائیوز کو ارسال کیا گیا، ریڈیو کاربن تحقیقات کے مطابق اس نسخے کی تاریخ ۶۳۲ ـ ۶۷۱ بتائی جاتی ہے اور یہ نسخہ بھی خط حجازی میں لکھا گیا ہے۔

 

۲-  ٹوبینگن نسخہ

جرمنی کی ٹوبینگن یونیورسٹِی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ نسخہ ۶۴۹  - ۶۷۵ سے متعلق ہے اور اس طرح سے گویا یہ نسخہ وفات رسول گرامی کے بیس سے چالیس سال بعد لکھا گیا ہے۔

 

قدیمیترین قرآن‌های جهان + تصاویر

اس نسخے کے ریڈیوکاربن آزمایش سے معلوم ہوتا ہے کہ پچانوے فیصد اس کی تاریخ درست بتائی گیی ہے۔

انیسویں صدی کو جب یوہان گوتفریڈ دمشق میں پروس سفیر نے پیش کیا اور یہ  نسخہ خط حجازی میں لکھا گیا ہے۔

 

۱- نسخه خطی قرآن بیرمنگام

 

اس وقت اس بات پر اکثریت متفق ہے کہ برمنگھم کا نسخہ دنیا کے قدیم ترین نسخوں میں سرفہرست ہے۔ کھال پر لکھا یہ نسخہ ۵۶۸ تا ۶۴۵ سے متعلق ہے اور انگلستان کی برمنگھم یونیورسٹی  کے مطابق اس کی تاریخ پچانوے فیصد درست لگتی ہے۔

 

قدیمیترین قرآن‌های جهان + تصاویر

اس بات کا مطلب ہے کہ رسول گرامی حضرت محمد(ص) کی وفات کے بعد کم وقت بعد اس کی کتابت کی گیی ہے اور ممکنہ طور پر  ۵۷۰ سے ۶۳۲ صدی کے درمیان اس کو تیار کیا گیا ہے۔ اس کی کتابت خط حجازی میں کی گیی ہے۔/

3976914

نظرات بینندگان
captcha