بحرینی جیل می٘ں قیدی کی موت،عفو بین‌الملل نے تحقیق کا مطالبہ کردیا

IQNA

بحرینی جیل می٘ں قیدی کی موت،عفو بین‌الملل نے تحقیق کا مطالبہ کردیا

10:05 - June 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3509560
تہران(ایکنا) بحرینی جیل میں جان بحق ہونے والے قیدی حسین برکات کی موت کے حوالے سے عفو بین الملل نے تحقیق کا مطالبہ کردیا۔

ادارہ عفو بین الملل نے بحرین میں قید سیاسی ایکٹویسٹ حسین برکات کی موت جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ کورونا کی وجہ سے واقع ہوئی ہے، تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

 

حسین برکات  ۱۵ مئی ۲۰۱۸ کو ۱۱۴ دیگر افراد کے ہمراہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہوئے اور انکو عمر قید کی سزا سنائی گیی تھی۔

بحرین میں دہشت گردی کی منفرد تعریف کی گیی ہے جس کا دائرہ بہت وسیع ہے اور مختلف اقدامات پر آسانی سے دہشت گردی کا لیبل چسپایا جا سکتا ہے۔

 

اگرچہ بحرین کی وزارت خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ انکے خاندان سے رابطہ تھا تاہم انکی بیوی کا کہنا ہے کہ صرف دوبار انہیں بات کی اجازت دی گیی اور بیماری کے بعد انکو ہسپتال نہیں لیجایا گیا ہے اور وہ بیماری کے وقت تاکید کرتا رہا کہ وہ سانس نہیں لے سکتا اور وہ موت کی طرف جارہا ہے۔

 

ادارہ عفو بین الملل کے نمایندے معلوف نے کہا ہے کہ بحرینی حکام فوری طور پر اس مسئلے پر غیرجانبدارانہ تحقیقات شروع کریں کہ کیا موقع پر مریض کا علاج کرایا گیا؟ کیا جیل میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاگیا۔

جیل میں صفائی و ستھرائی کے درست انتظامات موجود ہیں اور دیگر مسایل پر بھی کام کریں۔/

 

3977514

نظرات بینندگان
captcha