الجزائری جوڈو کھلاڑی نے صیہونی کھلاڑی کے مقابلے سے انکار کردیا

IQNA

الجزائری جوڈو کھلاڑی نے صیہونی کھلاڑی کے مقابلے سے انکار کردیا

10:15 - July 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509862
تہران(ایکنا) الجزائر کے جوڈو کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپک میں صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق الجزائر کے جوڈو کھلاڑی فتحی نورین نے تہتر کلوگرام کے زمرے میں دوسرے کوالی فائنگ راؤنڈ میں اس وقت کھیلنے سے انکار کردیا جب قرعہ اندازی  میں اس کا نام صیہونی حکومت کے جوڈو کھلاڑی کے مقابلے کے لئے نکلا۔

 

اس رپورٹ کے مطابق فتحی نورین نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر احتجاج اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں غاصب صیہونی ریاست سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کے مقابلے میں کھیلنے سے انکار کر دیا۔  

 

الجزائر ایک ایسا ملک ہے جو اپنے پڑوسی ملک مراکش کے برخلاف صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کو مسترد کرتا ہے اور فلسطین کی حمایت کے موقف پر ثابت قدم ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی کا اعلان کر دیا جس پر فلسطینی استقامتی گروہوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

فتحی نورین نے سال ۲۰۱۹ کو بھی اماراتی مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑی کی موجودگی کی وجہ سے کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔/

3985810

نظرات بینندگان
captcha