الازهر نے عید قربان پر کینیڈین وزیراعظم کے اقدام کی تعریف کردی

IQNA

الازهر نے عید قربان پر کینیڈین وزیراعظم کے اقدام کی تعریف کردی

10:18 - July 24, 2021
خبر کا کوڈ: 3509863
تہران(ایکنا) الازھر کی نگران تنظیم نے بیان میں ھمیلٹن شہر میں ایک مسجد کے دورے کو قابل تحسین قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق الازھر کی انسانی حقوق تنظیم نے ایک بیان میں کہا: کینیڈین وزیراعظم کا عید پر مقامی مسجد کا دورہ اسلامی فوبیا سے مقابلے میں مددگار ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے: اس دورے سے جسٹن ٹروڈو کے عزم کا پتہ چلتا ہے جو ان حالات میں کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ اظھار یکجہتی کررہا ہے اور اس سے بقائے باہمی میں مدد ملے گی۔

 

اس سے پہلے کینیڈین وزیراعظم نے اسلامی فوبیا سے مقابلے کے حوالے سے قومی کانفرنس میں اس عزم کا اظھار کیا تھا کہ وہ اسلاموفوبیا سے مقابلہ کی کوشش ترک نہیں کرے گا۔/

3985886

نظرات بینندگان
captcha