صنعاء میں عید ولایت کی تیاریاں عروج پر

IQNA

صنعاء میں عید ولایت کی تیاریاں عروج پر

8:34 - July 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3509877
تہران(ایکنا) یمنی دارالحکومت صنعاء میں عید غدیر اور عید ولایت امام علی(ع) کی تیاریاں سٹی کونسل کی جانب سے جاری ہیں جو «الیوم أکملت لکم دینکم وأتممت علیکم نعمتی» کے عنوان جشن منعقد کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جشن غدیر کے حوالے سے سٹی کونسل کے نمایندے خالد المدنی نے گفتگو میں کہا کہ یمنی عوام کا دل محبت امام علی(ع) سے لبریز ہے اور عوام انکی سیرت پر گامزن ہیں۔

انہوں نے تاریخ میں امام علی کے دوستوں اور دشمنوں کے کردار کا بھی حوالہ دیا اور دشمنی کی وجوہات کا زکر کیا، انہوں نے سعودی کی جانب سے حج پابندی کی بھی شدید مذمت کی۔

 

انہوں نے جشن عید غدیر کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس دن سے اقدار کا درس لینے اور امام کی شجاعت اخلاق کی پیروی اہم ہے اور اس جشن سے خدا اور اسکے رسول کے دشمن ناراض ہوتے ہیں۔

 

سٹی کونسل کے ڈپٹی کے علاوہ دیگر عہدہ داروں نے بھی  صنعاء میں جشن ولایت کو شایان شان طریقے سے منانے پر زور دیا ۔

انہوں نے امام علی(ع) سے محبت کو یمنیوں کی تاریخ قرار دیتے ہوئے کہا سٹی کونسل پروقار جشن منانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

جشن ولایت میں یمن کے اعلی سیاسی اور فوجی حکام شریک ہوتے ہیں اور امام علی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔/

3986316

نظرات بینندگان
captcha