تاریخی سعودی مقام یونیسکو میں درج

IQNA

تاریخی سعودی مقام یونیسکو میں درج

11:09 - July 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3509893
تہران(ایکنا) یونیسکو کی جانب سے ثقافتی ورثے کی لسٹ میں سعودی کے تاریخی مقام کو درج کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ورثے کی خصوصی کمیٹی نے آن لائن اجلاس میں چند جدید مقامات کو تاریخی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے جنمیں جنوبی سعودی عرب کے کوہستانی علاقے بایر بھی شامل ہے۔

موجودہ علاقہ قدیم قافلوں کے گزرگاہ میں استعمال ہوتا تھا جو سعودی سے گزرتے تھے اور یہ کوہستانی علاقہ ہے جہاں پتھروں سے بہت سے اثار درج ہیں جنمیں حیوانات کی تصاویر اور طرز زندگی نمایاں ہے اور یہ آثار سات ہزار سال پرانا قرار دیا جاتا ہے۔

 

صدیوں پہلے مسافر اور سپاہ وغیرہ ان علاقوں سے گزرتے تھے اور پتھروں پر کندہ کاری سے انکے طرز زندگی کو پتہ چلتا ہے جو مختلف شکلوں اور زبانوں میں درج ہے جنمیں خطوط مسند، آرامی-نبطی، عربی جنوبی، ثمودی، یونانی اور عربی شامل ہے جبکہ مختلف مقبرے، کنویں او دیگر تاریخی مکانات بھی یہاں موجود ہیں۔

 

محمد بن سلمان کی ولی عھدی کے بعد سے یہاں پر سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی کوششں شروع کی گیی ہے اور اس حوالے سے تاریخی مقامات کی جستجو میں بڑا سرمایہ لگایا جارہا ہے۔/

3986887

نظرات بینندگان
captcha