ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی: سعودی شہزادہ

IQNA

ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی: سعودی شہزادہ

15:06 - July 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3509901
ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا، اسامہ بن لادن ہمارے حوالے کر دیئے جاتے تو نائن الیون نہ ہو تا۔
گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملا عمر سے اسامہ بن لادن کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔
 
یہ بات سابق سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
 
انہوں نے بتایا کہ ملا عمر نے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا، اسامہ بن لادن ہمارے حوالے کر دیئے جاتے تو نائن الیون نہ ہو تا۔
 
شہزادہ ترکی الفیصل نے بتایا کہ اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے شاہ عبداللّٰہ سے طالبان اور افغان حکومت میں ثالثی کرانے کو کہا تھا۔
 
انہوں نے بتایا کہ شاہ عبداللّٰہ نے طالبان کے القاعدہ سے تعلقات منقطع کرنے تک ثالثی سے انکار کیا تھا۔

 

نظرات بینندگان
captcha