الخلیل میں ایک شہید کے جنازے پر فورسز کا حملہ

IQNA

الخلیل میں ایک شہید کے جنازے پر فورسز کا حملہ

8:41 - July 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3509907
تہران(ایکنا) صیھونی فورسز نے شمالی الخلیل میں ایک شہید کی تشیع جنازے پر حملہ کیا ۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق صیھونی فورسز نے گذشتہ روز الخلیل میں بیس سالہ شهید «شوکت عوض» کے جنازے پر جو شمالی الخیل کے گاوں بیت امرمیں واقع ہے حملہ کیا۔

 

فورسز نے تشیع جنازے میں شریک افراد پر شیلنگ کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جبکہ پلاسٹک کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا۔

 

شهید شوکت عوض جمعرات کو صیھونی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا تاہم ہسپتال میں  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ درجہ شہید پر فایز ہوا۔

 

شہید کا جنازہ انکے گاوں سے سے مقبرہ الشھدا لے جایا گیا تاہم صیھونی فورسز نے گاوں کی گلی میں انکے جنازے میں شریک افراد پر شیلنگ کی جسمیں درجنوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔/

3987378

 

نظرات بینندگان
captcha