امارات؛ قومی مصحف تیار کرنے والوں کی قدر دانی

IQNA

امارات؛ قومی مصحف تیار کرنے والوں کی قدر دانی

8:53 - August 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509980
تہران(ایکنا) بین الاقوامی دبئی ایوارڈ کی جانب سے امارات کے قومی مصحف تیار کرنے والوں کی قدر دانی کی گیی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی دبئی قومی ایوارڈ کی جانب سے امارات میں قومی مصحف تیار کرنے والوں کے اعزاز میں حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد کی گیی جسمیں مذکورہ ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

دبئی ایوارڈ کے سربراہ اور حاکم دبئی کے مشیر ابراهيم محمد بوملحه، اور مصحف شیخ خلیفه بن زاید آل نهیان سپریم کونسل کے سربراہ نے خطاب میں اس مصحف کو تیار کرنے اور اسکی تقیسم کے حوالے سے خدمت گزاروں کی خدمات کو سراہا ۔

 

بوملحه کا کہنا تھا: اس مصحف پر ہم سب کو فخر ہیں جو حاکم دبئی کے معاون شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سفارش پر آمادہ کیا گیا ہے اور ہم نے حاکم دبئی شیخ خلیفه بن زاید آل نهیان کی جانب سے اس مصحف کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

حاکم دبئی کے مشیر کا کہنا تھا: بین الاقوامی دبئی کمیٹی آغاز سے اس مصحف کی نگرانی کررہی ہے اور اس حوالے سے ماہر اساتذہ کی خدمات لی گیی تاکہ انکے مشورے اور نظارت کے ساتھ اعلی طریقے سے اس مصحف کو تیار کیا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا: اس کام پر اعلی ماہرین کی نظارت کے ساتھ کام کیا گیا جو تمام قرآئات اور قرآنی علوم میں ماہر تھے اور مکمل ہونے کے بعد اس کی تصحیح پر بھی محنت کی گیی۔

 

تقریب میں بومحلحہ نے اس مصحف کے تیار کرنے والے افراد کو تحایف اور انعامات سے نوازا۔/

3989178

نظرات بینندگان
captcha