پنجشیر میں جھڑپ جاری / طالبان کو افغان حکام کے ای میل کی تلاش

IQNA

افغانستان اپ ڈیٹ؛

پنجشیر میں جھڑپ جاری / طالبان کو افغان حکام کے ای میل کی تلاش

10:02 - September 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3510169
تہران(ایکنا) طالبان نے حکومت کی تشکیل کے اعلان کو دوبارہ ملتوی کردی، پنجشیر میں متضاد دعوی کیے جارہے ہیں، کابل سے جہازوں کی آمد و رفت شروع ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر حکومت کی تشکیل کے اعلان کو موخر کردیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پنجشیر کی حالات بھی ایک وجہ ہے۔

 

پنجشیر میں جنگ جاری

الجزیره کی رپورٹ کے مطابق پنجشیر میں جنگ جاری ہے اور دونوں طرف کے حکام کامیابی کے دعوے کررہے ہیں، طالبان کا کہنا ہے ہ شتل ولسوالی کو قبضے میں لیا گیا ہے تاہم احمد مسعود نے تاکید کی ہے کہ حملہ کو پسپا کردیا گیا ہے، کابل میں فتح کی خبر پر ہوائی فایرنگ سے متعدد افراد جان بحق اور زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔

 

اطلاع کے مطابق جنگ اس وقت مزاحمتی فورس اور طالبان کے درمیان گل بھار کے علاقے میں جاری ہے۔

 

دونوں طرف کے حکام ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کی خبر دے رہے ہیں تاہم کسی خبر کی تصدیق اس وقت مشکل ہے۔

 

مزاحتمی فورس کے ترجمان فهیم دشتی کا کہنا ہے کہ طالبان کاپیسا اور پنجشیر کی سرحد پر پہنچ چکے ہیں تاہم انکو کو مزاحمتی فورس نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

 

پنجشیر میں جھڑپ جاری /  طالبان کو افغان حکام کے ای میل کی تلاش

طالبان سابق افغان حکام کے ای میل کی تلاش میں

 الجزیره کے مطابق گوگل نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بعض اہم افغان رہنماوں کے ای میل کو بلاک کردیا ہے اور ایک سابق عہدہ دار کا کہنا ہے کہ طالبان ان ای میل ایڈرسز کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

آلفابٹ کمپنی نے ان ای میل کو بند کرنے کی تائید نہیں کی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ سیکورٹی اقدامات کیے گیے ہیں۔

 

گذشتوں ہفتوں کی رپورٹوں کے مطابق طالبان نے بائیومیڑک سسٹم سے افغان اہل کاروں کی تنخواہ اور ان کو ڈھونڈنے کے حوالے سے استفادہ کیا تھا۔

 

رویٹرز کے مطابق طالبان کی کوشش ہے کہ ان ای میل ایڈرسز سے معلومات حاصل کریں تاکہ طالبان مخالف افراد کو آسانی سے ٹریس کیا جاسکے۔

 

کابل ائیرپورٹ دوبارہ فعال

 الجزیره کے مطابق قطری لاجسٹک سپورٹ کے بعد کابل ائیرپورٹ کو دوبارہ داخلی پروازوں کے لیے فعال کردیا گیا ہے۔

 

الجزیرہ کے رپورٹر پہلی فلائیٹ مزار شریف – کابل میں موجود تھے۔

 

افغانستان میں قطر کے سفیر سعید مبارک الخیارین کے مطابق قطری ماہرین کی کوششوں سے پانچ روز کے اندر کابل ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے تاکہ انسان دوستانہ پروازوں کی آمدورفت ممکن بنایا جاسکے، قطری جہاز سے پندرہ ٹن خوراک لیکر جہاز اتر چکا ہے۔/

3995110

نظرات بینندگان
captcha