خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شہادت امام زین العابدین پر علمی کانفرنس

IQNA

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شہادت امام زین العابدین پر علمی کانفرنس

16:44 - September 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3510172
صحیفہ سجادیہ کی رو سے آفات و بلیات کو ٹالنے میں دعا کا کردار کے عنوان میں شیعہ سنی علما نے اظھار خیال کیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سید الساجدین علی ابن الحسین امام زین العابدین علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ میں " صحیفہ سجادیہ کی رو سے آفات و بلیات کو ٹالنے میں دعا کا کردار" کے عنوان سے علمی کانفرنس منعقد کی گیی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری جان محمد نے حاصل کی جسکے بعد معروف نعت خوان اعظم چشتی نے نعت بحضور سرور کونین پیش کی۔

خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ کے ڈائریکٹر نے سید تقی زادہ واقفی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امام سجاد کی سیرت اور دعا کیا اہمیت پر روشنی ڈالی اور دعا کو رب سے نزدیکی کا موثر ترین زریعہ قرار دیا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شہادت امام زین العابدین پر علمی کانفرنس

دیگر مقررین نے امام زین العابدین علیہ السلام اور صحیفہ سجادیہ کے حوالے سے دعا کی اہمیت بیان کی اور خاص کر صحیفہ سجادیہ میں شامل دعاؤں کو عالم اسلام کا علمی خزانہ اور بہترین دعا قرار دیا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شہادت امام زین العابدین پر علمی کانفرنس

کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی عبدالحق ہاشمی، سابق وزیر اور جمعیت علما اسلام کے سنئیر رہنما حافظ حسین احمد شہرودی، معروف خطیب قاری انوار الحق حقانی، قاری عبدالرحمن، ڈاکٹر عطا الرحمن، حجت الاسلام سید حسن مبلغ، امام جمعہ ہزارہ ٹاون، حجت الاسلام محمد جمعہ اسدی کے علاوہ ایران کے قونصل جنرل سید حسن درویش وند نے بھی خطاب کیا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شہادت امام زین العابدین پر علمی کانفرنس

تقریب کا اختتام مختصر پذیرائی پر ہوا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شہادت امام زین العابدین پر علمی کانفرنس

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شہادت امام زین العابدین پر علمی کانفرنس

نظرات بینندگان
captcha