مصر؛ حفاظ کی حوصلہ افزائی کے لیے ریلی + فلم

IQNA

مصر؛ حفاظ کی حوصلہ افزائی کے لیے ریلی + فلم

6:43 - September 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3510210
تہران(ایکنا) شمالی مصر کے گاوں میں ایک سوپندرہ حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی اور انکو خراج پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گیی۔

ایکنا نیوز کے مطابق شمالی مصر کے شہر ناصر کے گاوں الریاض میں جمعہ کو ایک سوپندرہ حفاظ کے اعزاز میں خوبصورت ریلی نکالی گیی۔

 

ریلی کا اہتمام الریاض گاوں کے عوام کی جانب سے کی گیی جبکہ حفاظ کرام میں اسی بچے اور ۳۵ جوان و بزرگ عمر کے حفاظ شامل تھے۔

 

ایک سوپندرہ حفاظ کرام کو شال پہنا گیا تھا جن پر «حافظان کتاب خدا» درج تھا اور ریلی الریاض سے درود و سلام اور نعرہ تکبیر لگاتے ہوئی گزری جبکہ راستوں میں ان پر پھول اور مٹھائیاں ڈالی گئیں۔

 

ویڈیو کا کوڈ

حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی رسم بعض عرب ممالک میں ایک رسم ہے اور خاص انداز میں حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

 

اس سے پہلے گذشتہ دنوں غزہ میں بھی حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔/

3996550

نظرات بینندگان
captcha