سوڈان میں قرآنی ریڈیو کے پروگرام بند

IQNA

سوڈان میں قرآنی ریڈیو کے پروگرام بند

7:45 - September 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510221
تہران(ایکنا) ریڈیو قرآن کے پروگرام حکام کی خاموشی کے سایے میں بند کردیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق سوڈان میں قرآنی چینل ایف ایم ۱۰۵ مگاہٹز بند اور ریڈیو قرآن فرقان ۱۰۲ مگاہٹز کے اکثر پروگرام میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 

زرایع کا کہنا ہے کہ ریڈیو قرآن چینل فرقان کے پروگراموں بالخصوص تلاوت نشر کرنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔
 

 
سوڈانی حکام نے سیکولر فوجی بغاوت کے بعد کوشش کی کہ قرآنی ریڈیو پروگراموں کو بند کیا جائے تاہم سوشل میڈیا پر شدید اعتراضات کی وجہ سے وہ ایسا نہ کرسکے تاہم اب لگتا ہے کہ فنی مشکلات کے نام پر اس کام کو انجام دینے کی کوشش ہورہی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ریڈیو قرآن سوڈان مختلف فرکونسی پر نوے کے عشرے سے سرگرم عمل ہے اور اب تک اس کو مشکل پیش نہیں آئی تھی۔
 

اس سے پہلے سوڈانی حکام نے ایک مذہبی ریڈیو چینل کو غیرملکی رژیم کی تقلید کے بہانے سے بند کرچکا ہے اور اسی وقت اب موسیقی کا پروگرام نشر کیا جاتا ہے۔/ 

3996974

نظرات بینندگان
captcha