لبنانی مفتی نے تیل حقوق پامال کرنے پر خبردار کردیا

IQNA

لبنانی مفتی نے تیل حقوق پامال کرنے پر خبردار کردیا

9:05 - September 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510263
تہران(ایکنا) شیخ احمد قبلان نے ملک میں وحدت و یکجہتی پر تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لبنان کے تیل کے حق پر ہاتھ ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

لبنان کے نامور مفتی ن کہا ہے کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ وحدت اور یکجہتی کو برقرار رکھا جائے اور نومنتخب پارلیمنٹ کو کام کی اجازت دی جائے کیونکہ اس وقت جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

انکا کہنا تھا کہ جس طرح ملک کی نجات کے لیے ایک امید بخش کشتی کی ضرورت ہے مقابلے کی توانائی یا ڈیٹرنس کی بھی اشد ضرورت ہے غاصب رژیم کے برابر اور صرف ایک مضبوط مقابلے کی توانائی کے ساتھ ہم لبنان میں اپنے حقوق کی پامالی کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس بحران میں ہمیں تیل کی تلاش کے لیے مقبوضہ علاقے میں کھدائی کی ضرورت ہے اور تل ابیب کو حقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے روکنا ہوگا۔

 

شیخ قبلان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سلامتی کونسل میں شکایت بھی اچھی بات ہے مگر اصل راہ حل کو ڈھونڈنا ہوگا، برابر کا مقابلہ اور ہر طرح کی ناجایز کوشش کو اسی طرح سے جواب دینا ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: لبنان ایک اہم ملک ہے جو اپنے حق کی پامالی پر آنکھ بند نہیں کرسکتا اور شہداء کی قربانیوں نے ہمیں کافی تقویت بخشی ہے۔/

3998650

نظرات بینندگان
captcha