ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں، ترجمان پاک فوج

IQNA

ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں، ترجمان پاک فوج

18:44 - September 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510267
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ پاکستان سلامتی یقینی بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرسکیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ طالبان نے کئی مواقع پر دہرایاہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ بارڈر منیجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں بارڈر کو مکمل محفوظ بنا دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کافی شہادت ہے کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں،گھڑی گئی کہانیوں پرپروان چڑھتاہے۔

نظرات بینندگان
captcha