چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس دہشت گردی کے بڑے حملے سے بال بال بچ گیا

IQNA

چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس دہشت گردی کے بڑے حملے سے بال بال بچ گیا

7:49 - September 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510281
محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزمان چہلم کے جلوسوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق لاہور میں چہلم امام حسینؑ کا مرکزی جلوس دہشت گردی کے بڑے حملے سے بال بال بچ گیا،کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موہلنوال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 4 تکفیری ویابی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

 

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی لاہور میں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر موہلنوال میں چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ، مشتاق، اسامہ اور عادل شامل ہیں۔

 

 سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم القاعدہ سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزمان چہلم کے جلوسوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha