انڈونیشیاء؛ «وقاره» کے زریعے عمرہ زائرین کو مطمین کرنے کی کوشش

IQNA

انڈونیشیاء؛ «وقاره» کے زریعے عمرہ زائرین کو مطمین کرنے کی کوشش

7:34 - October 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3510393
تہران(ایکنا) عمرہ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں کی دھوکہ بازی کی وجہ سے وقارہ ایپ کے زریعے سے مجازی دنیا میں عمرہ زائرین کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے زریعے سے مختلف سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔

 

اسٹارٹ اپ کے زریعے سے دنیا میں ایک انقلاب آیا ہے جہاں بڑی کمپنیاں بھی اس حوالے سے معمولی اور چھوٹے کاموں پر مصروف عمل ہیں۔

 

 

بہت سے ممالک میں اسٹارٹ اپ کو اقتصادی انجن کی حیثیت دی جاتی ہے اور اسی حوالے سے اسلامی ممالک میں بھی اس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اگرچہ سرکاری عدم توجہ اور کورونا مشکلات نے اسٹارٹ اپ کو بھی مشکلات سے دوچار کیا ہے مگر حلال مصنوعات اور دیگر شعبوں میں اس کی شمولیت نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

 

 

سیاحت، انڈونیشیاء کی اقتصادی انجن

انڈونیشیا جو آبادی کے حوالے سے سب سے بڑا اسلامی ملک شمار ہوتا ہے یہاں پرحلال مارکیٹ اور سیاحت میں سرمایہ کاری میں عمدہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

 انڈونیشن حکومت بینکوں کی حمایت سے اسٹارٹ اپ میں خاصا تعاون کررہی ہے اور کورونا مشکلات کے باجود یہ سلسلہ وسعت اختیار کررہا ہے۔

 

درجہ بندی کے مطابق انڈونیشیاء تجارت کے حوالے سے ۷۳ ویں پوزیشن پر کھڑا ہے جہاں تجارت کے شعبوں میں روز افزوں اضافہ اور ترقی ہورہی ہے۔

 

سال ۲۰۱۸ کو ڈیجیٹل کریٹو مارکیٹنگ کے مطابق ملک میں ۹۹۲ اسٹارٹ اپ فعال اور سرگرم عمل ہیں جنمیں سے نصف جکارتہ اور اطراف میں واقع ہے، بعض دیگر زرایع اس تعداد کو دو ہزار تک بتاتے ہیں۔

 

عوامی اعتماد کے حصول کی کوشش

حلال سیاحت ایک اہم اقتصادی شعبہ بن چکی ہےاور انڈونیشا ہزاروں پرکشش جزیروں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

 

اس حوالے سے آخری سالوں میں یہاں پر سیاحتی کمپنوں اور ایجنسیوں کی سرگرمی میں تیزی آچکی ہے اور اسی طرح یہاں سے بڑی تعداد میں سیاح دوسرے ممالک میں جاتے ہیں جس کی ایک مثال عمرہ کے لیے یہاں سے بڑی تعداد میں لوگوں کا جانا ہے۔

 

مسلمانوں کے لیے ایک اہم حلال سفر عمرہ حج ہے اور انڈونیشا میں کوشش کی جارہی ہے کہ ایک اسٹارٹ اپ کے زریعے سے اس شعبے میں سروسز فراہم کرے۔

 

وقاره  (Waqara) ایک ایپلیکشن ہے جو عمرہ حج کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے جو ۲۰۱۹ کو امریکہ میں انڈونیشیا کے سابق سفیر ڈینوپٹی جلال کا تیار کردہ ہے۔

 

مذکورہ اسٹارٹ اپ کے عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ اس سے سب کے لیے عمرہ کرنا ممکن ہوگیا ہے اور جلال کے مطابق اس شعبے میں دھوکہ بازی یا فراڈ روکنے کے لیے اس ایپ کو تیار کیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وقارہ ایپ اس ڈیجیٹل شعبے میں ایک نئی تخلیق ہے جس سے زیارات پر اطمینان کے ساتھ جایا جاسکتا ہے۔/

4001987

نظرات بینندگان
captcha